اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ
پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا: "غزہ پٹی پر صہیونی فوج کے
حملے کے 435ویں دن، غاصب ریاست نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل
کشی کے مزید تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔"
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ان جرائم میں 40
فلسطینی شہید اور 98 زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے دن بھی صہیونیوں کے جنگی جنون اور
سفاکانہ بمباریوں کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 99 زخمی ہوگئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق، یوں سال 7 اکتوبر سنہ 2023ع سے غزہ کے باشندوں پر مسلط کردہ یہودی جنگ میں شہداء کی تعداد 44,875 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 106,454 ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110